ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیوانیت کی انتہاء: مندرسے اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری 

حیوانیت کی انتہاء: مندرسے اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری 

Sat, 30 Sep 2017 21:23:32    S.O. News Service

بیکانیر30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی سے بیکانیرآئی 28سالہ ایک خاتون کے ساتھ 8لوگوں نے مل کر اجتماعی عصمت دری کی ہے ۔خاتون کا الزام ہے کہ وہ ایک مندر کے باہر کھڑی تھی تبھی ایک بولیرو گاڑی آئی اور اسے لفٹ دینے کی بات کہی ؛لیکن شہر میں متعینہ جگہ پر چھوڑنے کے بجائے بند گاڑی میں دو لوگوں نے مل کر عصمت دری کی اس کے بعد ملزموں نے6مزید افراد کو بلالیا بعدہ انہوں نے مل کر اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس کے مطابق، عورت نے بیکانیر میں ایک پلاٹ خریدا تھا،وہ اس پلاٹ کو دیکھنے کے لئے یہاں آئی تھی ۔وہ مندر کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک دو لوگ گاڑی میں آئے اور انہوں نے عورت سے پوچھا کہ اسے کہاں جانا ہے عورت نے بیکانیر اندرون شہر جانے کی بات کی ۔دونوں نے شہر چھوڑنے کے بجائے بیکانیرمیں ایک ویران جگہ لے گئے جہاں انھوں نے اجتماعی عصمت دری کی ۔متاثرہ نے کہا کہ انھوں نے اپنے دوسرے ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور پوری رات ان کے ساتھ منھ کالا کیا ۔پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے چھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے پورے معاملہ کو ڈی ایس پی افسر کی زیر نگرانی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ وہیں شری ہری کوٹہ میں بھی ایک اور دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔یہاں ڈانڈیا دیکھنے گئی ایک 14سالہ بچی بدھ کی رات گھر نہیں لوٹی اس کی لاش جمعرات کی صبح پائی گئی ،خدشہ ہے کہ لڑکی کے ساتھ زنا کرنے کے بعد پڑوس کے دو لڑکوں نے اس کا قتل کیا ہے ۔ 


Share: